تمام ادارے پارلیمان سے پروان چڑھتے ہیں، کیا کسی جتھے یا جماعت کو آئین سے بغاوت کا حق دیا جاسکتا ہے؟ نہ دیواریں پھلانگی گئیں، نہ کوئی گرفتاریاں ہوئیں، شہباز شریف
نور عالم نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ میں نے پیسے لئے، واضح کردوں میں نے کسی سے بھی 20 کروڑ نہ لیے نہ اپنا ضمیر بیچا، میں خانہ کعبہ جاکر حلف اٹھا کر یہ بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ رولنگ درست ہے یاغلط، فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، پاکستان کی خود داری پرآنچ نہیں آنے دیں گے، اپوزیشن کہہ رہی ہے آئین شکنی ہوگئی، ڈپٹی اسپیکرنے حقائق کی بنیاد پررولنگ دی ہے۔
عمران خان سےکہتا ہوں کہ میرا منہ نہ کھلوائیں، آپ کےفارن فنڈنگ میں اسرائیلی اوربھارتی فنڈنگ شامل ہیں، خاتون اول کے علاوہ ایک خاتون اور ہیں جوکرپشن کررہی ہیں۔