Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل گئی: ناصر حسین شاہ

کراچی: وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے ڈی ایم سی بحال رہیں جبکہ ایم کیوایم کا مؤقف...
اپ ڈیٹ 26 مئ 2022 04:55pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے ڈی ایم سی بحال رہیں جبکہ ایم کیوایم کا مؤقف تھا کہ یوسزکی تعداد بڑھائی جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات کے جائزے کیلئے کچھ وقت چاہیے، پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد میں اختیارات بڑھادئیے جائیں گے، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، انتخابات سے پہلے اصلاحات ہوں گی۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کے تناظر میں دفعہ144لگائی، جب تک روڈبلاک نہیں ہوا کارروائی نہیں کی گئی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ علی زیدی کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہوئی، پی ٹی آئی صرف الزامات کی سیاست کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ املاک کو نقصان پہنچانے والوں کےخلاف ایکشن ہوگا، ان کو صرف اقتدار کی بھوک ہے، پیپلزپارٹی کےعلاوہ سب جماعتیں بلدیاتی انتخابات ملتوی کراناچاہتی ہیں۔

karachi

PPP

Nasir Hussain Shah

sindh