Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوگوں نے عمران خان کی فساد کی کال کو مسترد کردیا: شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کی 6 دن کی مہلت کو فیس سیونگ قرار دے دیا،...
شائع 26 مئ 2022 12:50pm

اسلام آباد: نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کی 6 دن کی مہلت کو فیس سیونگ قرار دے دیا، کہا کہ عمران خان آئین اور قانون کی سرے عام دھجیاں اڑاتے رہے، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گرین بیلٹ میں جگا جگا آگ لگائی گئی۔

سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ریڈ زون اور ڈی چوک پر جا کر فساد اور نقصان کا ذمہ دار عمران خان ہے، 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لانے کے دعویداروں کے ساتھ صرف چند ہزار فسادی تھے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے عمران خان کی فساد کی کال کو مسترد کردیا،عمران خان کارکنان کو فساد پر اکسا کے خود کنٹینر سے بنی گالا چلے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی فیس سیونگ کی خاطر عمران خان 6 دن کی مہلت کا اعلان کر کے روانہ ہو گئے۔

پاکستان

اسلام آباد

PPP

Sherry Rehman