Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

عمران نیازی دھمکیوں کے بعد اب ترلوں پر اتر آئے ہیں: عطا اللہ تارڑ

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عمران نیازی کے مایوس چہرے اور لرزتی آواز نے سب کچھ...
شائع 26 مئ 2022 12:32pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عمران نیازی کے مایوس چہرے اور لرزتی آواز نے سب کچھ عیاں کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عوام نے فساد مارچ کا تیہ پانچا کر دیا، عمران نیازی دھمکیوں کے بعد اب ترلوں پر اتر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کب ہوں گے ، یہ فیصلہ عمران نیازی نہیں، ہم اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے، عمران نیازی نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی اس گڑھے میں گرے جو انہوں نے دوسروں کیلئے کھودا تھا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراؤ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سے حملہ آور ہونے والے پولیس افسروں کیخلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے۔

lahore