Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر، لارجر بینچ تشکیل

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ آج ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔
شائع 26 مئ 2022 10:25am

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی جبکہ عدالت عظمیٰ نے درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل نے دائرکی ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود عمران خان نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک بھیجا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کے رد و بدل کے بعد پی ٹی آئی ورکرز نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، فائر بریگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ادھر سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرلارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

عدالت عظمیٰ کا 5 رکنی لارجر بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ساڑھے 11 بجے کرے گا۔

Supreme Court

اسلام آباد

imran khan

Contempt of Court