Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

اپریل میں عمرگل کو 3 ہفتوں کیلئے بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، اب وہ رواں برس کے آخر تک افغانستان ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے۔
شائع 26 مئ 2022 09:22am

لاہور: سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

اپریل میں عمرگل کو 3 ہفتوں کیلئے بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، اب وہ رواں برس کے آخر تک افغانستان ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

سابق فاسٹ بولرعمر گل آئندہ ماہ افغاستان کے دورہ زمبابوے پر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ عمرگل کو 7 ماہ کیلئے ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ عمر گل نے 47 ٹیسٹ 130 ون ڈے اور 60 ٹی 20 انٹرنیشنلز میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

عمر گل نے پاکستان کو 2009 میں ٹی 20 ورلڈکپ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے بھی بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

Former fast bowler

lahore

Pakistan Cricket Team

Bowling coach