Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف کا پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے تک پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار

آئی ایم ایف نے پاکستان کو فوری طور پر جامع پالیسی مرتب کرکے ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شائع 25 مئ 2022 11:41pm
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ نے مزاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔  فوٹو — فائل
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ نے مزاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ہفتے سے جاری مزاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ میں جاری مزاکرات میں وزیر خزانہ کوئی چیز منوا سکے نہ آئی ایم ایف کی جانب سے کوئی لچک دکھائی دی گئی البتہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے پہلے کئے گئے معاہدوں پر عمل در آمد کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے پر زور دیا ہے جب کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے اقدام کو سراہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے قرض کی اگلی قسط پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط قرار دیا ہے اور پاکستان کو فوری طور پر جامع پالیسی مرتب کرکے ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی وفد وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا جب کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ نے مزاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مابین دوحہ میں 18 سے مزاکرات جاری تھے جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکت کی۔

پاکستان

doha

IMF