Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج پھر خونی جتھہ وفاق پر چڑھائی کیلئے آ رہا ہے: مریم اورنگزیب

اس سے قبل مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے مابین معاہدے و مذاکرات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی تھی۔
شائع 25 مئ 2022 07:28pm
عوام کو اصل حقائق دکھانے پر میڈیا کے شکر گزار ہیں۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
عوام کو اصل حقائق دکھانے پر میڈیا کے شکر گزار ہیں۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پھر خونی جتھہ وفاق پر چڑھائی کیلئے آ رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست سے لشکر کشی کاخاتمہ ہوچکا ہے، ضدی اورمغرور شخص کو عوام نے مسترد کردیا ہے، 2014میں بھی یہ شخص کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دیتا تھا اور آج پھر خونی جتھہ وفاق پر چڑھائی کے لئے آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے عوام کو بے روزگار کیا، مہنگائی بڑھائی، دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے والا ایک الزام بھی ثابت نہ کرسکا، 4 سال سے بند کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ پر دوبارہ کام شروع ہوگیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف دن رات ان کی مچائی تباہی ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام نے آج دیکھ لیا کہ احتجاج کی آڑمیں پولیس پر حملے ہوئے، 2014 میں بھی پارلیمنٹ پر حملہ اور سول نا فرمانی کی تحریک چلائی گئی تھی، عوام کو اصل حقائق دکھانے پر میڈیا کے شکر گزار ہیں۔

اس سے قبل مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے مابین معاہدے و مذاکرات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی تھی۔

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

press conference

pti long march