Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان قوم کو تقسیم کرنا چاہتا ہے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں کسی کو نہیں معلوم کہ کوئی فتنہ فساد ہو رہا ہے، سندھ میں چند لوگ اس مارچ سے واقف ہیں۔
اپ ڈیٹ 25 مئ 2022 06:17pm
جو چند سو اس فساد کا حصہ بنے ہیں ان کے لئے دعا گو ہوں۔۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
جو چند سو اس فساد کا حصہ بنے ہیں ان کے لئے دعا گو ہوں۔۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قوم کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بتایا جارہا تھا عوامی سیلاب 30 لاکھ کا ہوگا لیکن یہ 250 افراد کا تھا، پنجاب کے عوام کا اس فتنہ مارچ کا حصہ نہ بننے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور جو چند سو اس فساد کا حصہ بنے ہیں ان کے لئے دعا گو ہوں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان قوم کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، بلوچستان میں کسی کو نہیں معلوم کہ کوئی فتنہ فساد ہو رہا ہے، سندھ میں چند لوگ اس مارچ سے واقف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلابی لیڈر خود ہیلی کاپٹر میں پہنچے، اس وقت 10 سے 11 ہزار افراد مقام پر موجود تھے اور جب عمران خان وہاں سے چلے تو ان کے ساتھ 5 سے 6 ہزار افراد رہ گئے، 20 لاکھ کا ٹارگٹ 25 فیصد ہی پورا کرلیتے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبےکے وسائل کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کی جارہی ہے، ہرطرح کی سرکاری سہولیات کے باوجود 5 ہزار افراد کو لے کر چلے، اگر یہی کچھ ہونا تھا تو ہمیں اتنے انتظامات کرنے، میٹروبس اور بچوں کے امتحانات منسوخ کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم خونی مارچ کا کہنے والوں کو ڈھونڈ رہے ہیں لیکن نہیں مل رہے، شیخ رشید نے 3 بجے لال حویلی پہنچنا تھا، فواد چوہدری بھی دو ڈھائی سو افراد کا سیلاب لےکر رواں دواں ہیں جب کہ ان کی پالیسیوں نے معاشرے میں نفرت کابیج بو دیا ہے۔

اسلام آباد

Rana Sanaullah

press conference

pti long march