Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کےدرمیان کوئی معاہدہ نہیں...
اپ ڈیٹ 25 مئ 2022 05:17pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کےدرمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اورمعاہدہ کی خبربےبنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کوشہید کرنے والے مسلح جتھے سے کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزرات داخلہ کی سرپرستی میں اس قسم کا کوئی معاہدہ نہیں طے پایا۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سےتحریری یقین دہانی کروائی جاسکتی ہے، تحریری یقین دہانی کے بعد ہی حکومت بھی سپریم کورٹ میں اپنا جواب دے گی ۔

پاکستان

Maryam Aurangzeb