Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟ پنجاب میں 500 افراد بھی نہیں نکلے، مریم نواز

لگتا ہے خیبرپختونخوا نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے، اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو نہ صرف پہچان لیا بلکہ اس کا راستہ روک دیا، مریم نواز
شائع 25 مئ 2022 03:04pm

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟ پنجاب میں کُل ملا کر500 افراد بھی نہیں نکلے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں لکھا کہ لگتا ہے خیبرپختونخوا نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے، اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو نہ صرف پہچان لیا بلکہ اس کا راستہ روک دیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟ پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے، کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خواراورموصوف ہیلی کاپٹر پرسوار!بُری بات!

Maryam Nawaz

ٹویٹر

lahore

social media

pti long march