Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: پولیس کا یاسمین راشد کی گاڑی پر دھاوا، شیشے توڑ دیئے

ڈاکٹر یاسمین راشد نے گاڑی آگے بڑھانے کی کوشش کی تو اس دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے ان کی گاڑی پر شدید لاٹھی چارج کیا گیا جس سے ان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین بھی ٹوٹ گئی۔
شائع 25 مئ 2022 02:05pm

لاہورمیں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس نے دھاوا بول دیا، ان کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور سے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے ایک قافلے کی قیادت کر رہی تھیں کہ اس دوران ان کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔

پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو بتی چوک کی طرف جانے کی اجازت دینے سے انکار کیا جس پر انہوں نے انکار کر دیا اور ڈاکٹر پی ٹی آئی رہنما گاڑی کو آگے بڑھاتی رہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے گاڑی آگے بڑھانے کی کوشش کی تو اس دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے ان کی گاڑی پر شدید لاٹھی چارج کیا گیا جس سے ان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین بھی ٹوٹ گئی۔

پولیس کے لاٹھی چارج کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی اور گاڑی آگے بڑھا دی تاہم خود قسمتی سے اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

lahore

Dr. Yasmeen Rashid

police

pti long march