Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے ولی انٹرچینج سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کنٹینر پرسوار ہوگئے، عمران خان ولی انٹرچینج سے قافلے کی قاتدت کرتے ہوئے صوابی روانہ ہوئے۔
اپ ڈیٹ 25 مئ 2022 02:18pm

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ولی انٹرچینج سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کنٹینر پرسوار ہوگئے، عمران خان ولی انٹرچینج سے قافلے کی قاتدت کرتے ہوئے صوابی روانہ ہوئے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں اس وقت پشاور سے مارچ کا آغاز کررہا ہوں اور میں ولی انٹرچینج پہنچ رہا ہوں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں سارے پختونخوا کے لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں کہ ولی انٹر چینج پہنچیں، میں ادھر سے حقیقی آزادی مارچ کے کارواں کو لیڈ کروں گا، وہاں سے اسلام آباد کی طرف نکلیں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے سب میرے ساتھ نکلیں گے، یہ پاکستان کی تاریخ میں فیصلہ کن وقت ہے، ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے۔

imran khan

peshawar

pti long march