Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کردی

وفاقی حکومت کی جانب سے تقریبا 10 ماہ سے خالی الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کر دی گئی، پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس...
شائع 25 مئ 2022 12:33pm

وفاقی حکومت کی جانب سے تقریبا 10 ماہ سے خالی الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کر دی گئی، پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان کی ممبر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا اور بابر حسن بھروانا کی ممبر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی۔

پارلیمانی کمیٹی برائے تقرر ممبران الیکشن کمیشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا، جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے چھ 6 نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب سے الیکشن کمیشن کے دوممبران کے ناموں پر غور کیا گیا۔

کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے دونوں ممبران کی تقرری دی، بابر حسن بھروانا پنجاب سے الیکشن کمیشن کے ممبر مقرر کردیے گئے جبکہ جسٹس ریٹائر اکرام اللہ خان خیبرپختونخوا سے ممبر مقرر کرنے کی منظودی دی گئی۔

گزشتہ روز کے اجلاس میں ایاز صادق کو چئیرمین کمیٹی بنائے جانے کی منظوری دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراھیم قریشی اور ممبر پنجاب ارشاد قریشی 25 جولائی 2021 کو ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔

ECP

Election commission of Pakistan