Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ : سینیٹر اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید گرفتار

پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدراعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اپ ڈیٹ 25 مئ 2022 10:02am

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو روکنےکیلئے پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے، پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری اورمیاں محمود الرشید کو گرفتار کرلیا۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیخلاف پولیس کا لاہوراور کراچی میں رات گئے کریک ڈاؤن جاری رہا۔

لاہورمیں پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹراعجاز چوہدری کو پولیس نے گرفتار کرلیا، اعجاز چوہدری کو گرفتار کرکے پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سینیٹر اعجاز چوہدری کے گھر پر چھاپامارا، پی ٹی آئی رہنماء کو گھر کے دروازے توڑ کر گرفتار کیا گیا۔

ادھر پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماء میاں محمودالرشید کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق محمود الرشید کی گرفتاری 16 ایم پی او کے تحت عمل میں آئی اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ : کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس کا کریک ڈاون

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیخلاف پولیس نے کریک ڈاون کیا۔

تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا، ان کے چھوٹے بھتیجے کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

لیاری میں بھی پولیس نے کریک ڈوان کرتے ہوئے سابق ایم این کے کوڈنیٹر سمیر بلوچ سمیت 7 کارکنان کو زیر حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست کارکنان دھرنے کی پلانگ کررہے تھے۔

ادھر کلاکوٹ، بغدادی میں بھی کارروائیاں کی گئیں، لیاری میں پولیس کی بھاری نفری ایم این اے شکور شاد کے گھر پہنچ گئی اطراف کی گلیوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کراچی کے سیکریٹری اطلاعات بلال زمان کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کارروائی کر کے پی ٹی آئی کے رہنماء اسلم بھاشانی کو بھی گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے تناظر میں کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کی کال دی گئی ہے، نمائش چورنگی پر 3 بجے کارکنان کو نمائش پہنچنے کا کہا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سب ممکنہ احتجاج اور دھرنے کے پیش نظر نمائش چورنگی پر پولیس کی نفری تعینات ہے جبکہ مرکزی سڑک کھلی ہوئی ہے اطراف کی گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔

lahore

pti long march