Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کام کرنےکا موقع دیا تو 10 افراد بھی پختونخوا سے اسلام آباد نہیں پہنچ سکیں گے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان اسلحہ جمع کر رہے ہیں، کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا۔
شائع 24 مئ 2022 11:04pm
انتظامیہ نے درخواست کی تو رینجرز اورفوج کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔  فوٹو — فائل
انتظامیہ نے درخواست کی تو رینجرز اورفوج کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو — فائل

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر کام کرنے کا موقع دیا تو تحریک انصاف کے 10 افراد بھی خیبر پختونخوا سے اسلام آباد نہیں پہنچ سکیں گے۔

ایک بیان میں وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق کہنا تھا کہ پشاور میں انہیں پولیس فورس کا سکیورٹی کور ہے، یہ لوگ وہاں سے 10، 12 ہزار بندہ لانے کی کوشش کریں گے اور اگر ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا موقع دیا گیا تو دعوے سے کہتا ہوں 10 بندے بھی اٹک پُل پار نہیں کرسکیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ “اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان اسلحہ جمع کر رہے ہیں، کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا۔ ریڈ زون سمیت پورے اسلام آباد کی سکیورٹی اہم ہے، ریڈ زون کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ انتظامیہ نے درخواست کی تو رینجرز اورفوج کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے”۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نہیں دیکھتی کہ عمران خان بنی گالہ سے پشاور کیوں دوڑ گیا، یہ اس لئے وہاں گئے ہیں کیونکہ اس صوبے میں ان کی حکومت ہے، ایک صوبے کے وسائل کو استعمال کر کے وفاق پر چڑھائی ہوگی تو اسے روکا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے صرف مارچ روکنے کے انتظامات کئے ہیں، ہماری کوئی غلطی ہوگی تو کیمرے کی آنکھ اسے محفوظ کرے گی البتہ ہمارے انتظامات میں براہ راست تصادم کا کوئی عنصر نہیں ہے۔

Interior Minister

اسلام آباد

Rana Sanaullah

pti long march