Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان لانگ مارچ حکومت نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کیخلاف کر رہا ہے: مریم نواز

مریم نواز نے کانفرنس کے دوران ایک نجی چینل کا مائیک ہٹواتے ہوئے کہا کہ اس چینل نے 40 ارب روپے کا مال کھایا ہے جو ایک ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔
اپ ڈیٹ 24 مئ 2022 07:42pm
لانگ مارچ کے ذریعے ملک میں آگ لگانے کی سازش ہے۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
لانگ مارچ کے ذریعے ملک میں آگ لگانے کی سازش ہے۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ حکومت کے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کر رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک شخص نے اپنے گھر کے باہر سے فائرنگ کرکے ایک کانسٹیبل کو ڈیوٹی کے دوران شہید کردیا گیا، پوری دنیا جانتی ہے جب پولیس نے دروازہ کھٹکھٹایا تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن نے سیدھی گولی کانسٹیبل پر چلائی۔

مریم نواز نے کہا کہ اس چینل نے 40 ارب روپے کا مال کھایا ہے، پی ٹی آئی والوں نے گولی چلا کر بتادیا ہے کہ ہمارے ارادے کیا ہیں، ان کے پاس اسلحہ و شیلز موجود ہیں جس کا مقصد قانون نافذ کرنے والوں اداروں پر حملہ کرنا ہے، جس طرح انہوں نے کانسٹیبل پر اٹیک کیا ان کے ارادے کھل کر سامنے آگئے ہیں اور لانگ مارچ کے ذریعے ملک میں آگ لگانے کی سازش ہے۔

مریم نواز نے کانفرنس کے دوران ایک نجی چینل کا مائیک ہٹواتے ہوئے کہا کہ اس چینل نے 40 ارب روپے کا مال کھایا ہے جو ایک ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہیں تو بھیگی بلی بن جاتے ہیں، صرف امریکا نہیں آپ کو کسی ملک نے منہ نہیں لگایا کیونکہ سب کو معلوم تھا کہ آپ جعلی وزیراعظم ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پہلے کہا کہ آرمی چیف سے زیادہ نیوٹرل کسی کو نہیں دیکھا، جب کرسی کھسکی تو کہا کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے اور کل کہا کہ فوج نیوٹرل رہے، اسی لئے عدلیہ سے کہنا چاہتی ہوں یہ رویات نہ ڈالیں کہ جو سب سے بڑھ کر اداروں کو گالیاں نکالے اسی کے حق میں فیصلے آئیں اور میڈیا کو مت دیکھیں، قوم کے حق میں فیصلے کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ جو کہتا میر جعفر اور میر صادق کو نہیں چھوڑوں گا، یہ دھمکی وہ حکومت کو نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو دیتا ہے اسی لئے لانگ مارچ بھی حکومت کے نہیں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کررہا ہے۔

Maryam Nawaz

long march

Establishment

press conference