Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'پاکستان میں منکی پاکس کا کوئی کیس نہیں'

قومی ادارہ صحت نے اس میں بات کی تصدیق کی ہے۔
شائع 24 مئ 2022 02:52pm

پاکستان میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

آج نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت (نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ) نے منگل کو ایک علامیے میں اس میں بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک سے منکی پاکس کے تقریباً 90 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈٰیا پر کچھ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ لاہور اور اسلام آباد کے کچھ افراد میں منکی پاکس کے کچھ کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے بعد ہی قومی ادارہ صحت نے اس بات کی تردید کر دی ہے۔

تاہم قومی ادارہ صحت نے صوبائی اداروں کو اس حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔

پاکستان

Monkeypox