Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں رات گئے گیارہ سو گھروں پر چھاپے مارے گئے: فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں رات گئے گیارہ سو گھروں پر چھاپے مارے گئے، بغیر...
شائع 24 مئ 2022 12:13pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں رات گئے گیارہ سو گھروں پر چھاپے مارے گئے، بغیر وارنٹ گھروں میں داخل ہو کر پولیس نے خواتین حتیٰ کہ بچوں سے بدتمیزی کی۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، چار سو سے زائد کارکن حراست میں لئے گئے ان میں خواتین بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایکس سروس مین اور سول اداروں سے ریٹائرڈ لوگ بھی پولیس گردی کا نشانہ بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ میجر کے گھر میں آدھی رات کو زبردستی داخل ہونے پر گھر والوں نے ڈاکو سمجھ کر فائر کردیا اور پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام واقعات کے ذمہ دارحمزہ شہباز اور رانا ثنااللہ ہیں۔

fawad chaudhry

punjab