Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: ماڈل ٹاؤن میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

لاہور پولیس نے ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں پی ٹی آئی کیخلاف جاری کریک ڈاون کے دوران گھر پر چھاپہ مارا۔
اپ ڈیٹ 24 مئ 2022 11:38am

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

لاہور پولیس نے ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں پی ٹی آئی کیخلاف جاری کریک ڈاون کے دوران گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران گھر کی چھت سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر کانسٹیبل کمال احمد شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی کانسٹیبل کوفوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے گھر کے مالک ساجد حسین اور اس کے بیٹے اکرم بخاری کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل کی قربانی کو خراج عقیدت

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس پارٹی پرفائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل کمال کی قربانی کو خراج عقیدت کیا ہے۔

وزیارعلیٰ حمزہ شہباز نے شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ فائرنگ کرنے والوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

lahore

Model Town

martyred

police constable