پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ سے ایک روز قبل پنجاب میں پی ٹی آئی کیخلاف صوبائی حکومت نے بڑا کریک ڈاؤن کیا، مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ۔
لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ#AajNews #ImranKhan #LongMarch pic.twitter.com/xiaS1Ei6Z2
— Aaj News (@Aaj_Urdu) May 24, 2022
پی ٹی آئی کے رہنماء حماد اظہر، ولید اقبال، یاسمین راشد، راجہ بشارت اور محمود الرشید سمیت کئی رہنماوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کہتی ہیں پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی۔
فصلد آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سیالکوٹ، سرگودھا اور گجرات سمیت پنجاب بھر مں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا، کارکنان کہتے ہیں کہ وہ ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔
کچھ شہری پی ٹی آئی لانگ مارچ کو سپورٹ کررہے ہیں مگر بیشتر ایسے دھرنوں کو عوامی مشکلات میں مزید اضافہ قرار دیتے ہیں۔
پولیس کو پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کی فہرستیں فراہم کی جاچکی ہیں، ذرائع کے مطابق کارکنوں اور رہنماؤں کو جیلوں میں نظر بند کیا جارہا ہے جبکہ گرفتاریاں 16 ایم پی او کے تحت کی جارہی ہیں۔
اس کریک ڈاؤن پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی برس پڑے ٹوئٹ کیا کہ فاشسٹ حکومت کی ان حرکتوں سے ہچکولے لیتی معیشت مزید بدحال ہوگی، انہوں نے ہینڈلرز پر بھی تنقید کی۔
Peaceful protest is the right of all our citizens. The brutal crackdown on PTI ldrs & workers in Punjab & Islamabad has once again shown us what we are familiar with - the fascist nature of PMLN when in power. The present crackdown also raises serious questions abt the Handlers.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2022
پی ٹی آئی رہنماء راجہ بشاورت اور مسرت جمشید چیمہ نے بھی حکومت کو وارننگ دی جبکہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے گلوبٹوں کو چھوڑیں گے نہیں۔
پولیس ایکشن کا دفاع کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنماء سعد رفیق نے ٹوئٹ کیا کہ کسی کو اسلام آباد یرغمال بنانے کی اجازت نہں دیں گے۔
جلسےکریں جلوس نکالیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 23, 2022
جومنہ میں آتاھے کہیں
مگر
لاک ڈاؤن گھیراؤجلاؤ امن عامہ میں خلل اوردارالحکومت کامحاصرہ کرنیکی اجازت نہیں
جتھوں سے حکومت گرانے کااصول نہیں مانتے
آئینی ادارے عمران مافیاکی خواھش پر تحلیل نہیں ھونگے
قوم کو2014 کا دھرنااورآپکے کرتوت یادھیں
ISBکی حفاظت کی جائیگی
پنجاب کے بعد کراچی میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن
ادھر پنجاب کے بعد کراچی میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ، رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مار کر سیف الرحمان کو گرفتار کرلیا۔
کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، پولیس نے ایم پی اے شاہنواز جدون کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہں آئی، وہ گھر پر موجود نہیں تھے ۔
کراچی میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے#AajNews #PTILongMarch pic.twitter.com/USrbkILLnl
— Aaj News (@Aaj_Urdu) May 24, 2022
پولیس نے ان کے بھائی عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا جبکہ رکن سندھ اسمبلی بلال غفار اور ارسلان تاج کے گھر پر بھی پولیس پہنچ گئی۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں بھی پولیس نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔
بلال غفار نے ویڈیو بیان میں بتایا کچھ پولیس نے میرے گھر کا گھیراؤ کیا، میرے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے وڈیو بیان میں بتایا کہ ہمارے ارکان اسمبلی اور کارکنان کے گھروں پر بغیر وارنٹ کے چھاپے مارے جارہے ہیں، ہمارے ایم این ایز سیف الرحمان اور عطاء اللہ کو گرفتار کیا گیا ۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کے گھر پر بھی رات گئے سادہ لباس اہلکاروں نے چھاپہ مارا لیکن شہزاد قریشی گھر پر موجود نہیں تھے۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں، ریڈ زون کنٹینرز لگا کر سیل
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں، ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا، 22 ہزاراہلکارتعینات کئے جائیں گے جبکہ ایف سی اورپنجاب پولیس کے اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے۔
حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاری کرلی، پولیس طلب کرلی گئی جبکہ 22 ہزارسیکیورٹی اہلکارتعناٹت کئے جائیں گے ۔
ایف سی کے 1500 اور پنجاب پولیس سے300 اہلکار پہنچ گئے جبکہ 100 کے قریب قیدی وینز بھی تیاری ہیں اور آنسوگیس کے سیل اہلکاروں کے حوالے کردیئے گئے۔
ایوب چوک، ایکسپریس چوک، نادرا چوک اور سرینا چوک سمیت ریڈ زون سیل کردیا گیا، داخلہ صرف مارگلہ روڈ سے ہوگا۔
شیخ رشید، بابراعوان، راشد شفیق ، راجہ بشارت سمیت دیگررہنماؤں کیلئے رات گئے چھاپے بھی مارے گئے تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی، 44 کارکنان رحراست میں لئے گئے ۔
وزارت داخلہ کی پولیس کو لانگ مارچ سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے وزارت داخلہ نے پولیس کو لانگ مارچ سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا۔
وزارت داخلہ کی پولیس کو لانگ مارچ سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات#AajNews #LongMarch pic.twitter.com/JjmAfmXBCb
— Aaj News (@Aaj_Urdu) May 24, 2022
گرفتاریوں کیلئے فہرستیں تیار کرلی گئیں اور کارکنوں کی فہرستیں متعلقہ تھانوں کو فراہم کردی گئیں۔
فہرستوں میں 350 کارکنوں کے نام شامل ہیں، لاہور کے خارجی راستوں پر بھی پولیس کی نفری بڑھادی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے احکامات موصول ہوگئے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج رات گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed on this story.