Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹھٹھہ کے ڈی اے نہر میں رکشہ جا گرا، 5 افراد جاں بحق

نہر کے کنارے پر مقامی خواتین نے اپنی چادریں پھینک کر تین افراد کو ڈو بنے سے بچالیا تاہم مقامی افراد نے پہنچ کر 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
اپ ڈیٹ 24 مئ 2022 03:56pm
کینجھر جھیل اور نیوی کے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔  تصویر: فائل
کینجھر جھیل اور نیوی کے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ تصویر: فائل

رپورٹ: امر لال

تھٹھہ گجو کے قریب کے ڈی اے نہر میں رکشہ گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ دو لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرین کا تعلق پشاور سے ہے جو تبلیغی جماعت کے ہمراہ ٹھٹھہ آئے تھے اور کے ڈی اے نہر کے قریب رہائش پزیر ہیں جن میں سے تین افراد کے بیمار ہونے پر انہیں ساتھی کُھلے رکشہ میں ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کے لئے لے کر جارھے تھے کہ نہر کی پٹری پر رکشہ کا اسٹئیرنگ لاک ہونے کے باعث رکشہ نہر میں جا گرا جس کے نتیجے میں دس افراد نہر میں ڈوب گئے۔

نہر کے کنارے پر مقامی خواتین نے اپنی چادریں پھینک کر تین افراد کو ڈو بنے سے بچالیا تاہم مقامی افراد نے پہنچ کر 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن کی شناخت پشاور کے گل رحمن، گوہر خان، حاجي مقبول، حمزہاور دھابیجی کے رہائشی محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے جب کہ امیر سید مزمل شاہ اور غلام رسول کی تلاش تاحال جاری ہے۔

اس معاملے پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزید افراد کو تلاش کرنے کے لئے کینجھر جھیل اور نیوی کے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔

Thatta

sindh