Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

فون پر گفتگو کے دوران پاکستان کے آرمی چیف کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی صحت کے بارے میں یقین دہانی کرائی گئی۔
اپ ڈیٹ 24 مئ 2022 01:02am
ولی عہد نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا ان کے مخلصانہ جذبات پر شکریہ ادا کیا۔ فوٹو: فائل
ولی عہد نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا ان کے مخلصانہ جذبات پر شکریہ ادا کیا۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق فون پر گفتگو کے دوران پاکستان کے آرمی چیف کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی صحت کے بارے میں یقین دہانی کرائی گئی۔

ولی عہد نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا ان کے مخلصانہ جذبات پر شکریہ ادا کیا۔

فون کال کے دوران فوج کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Saudi Arabia

پاکستان

Saudi Crown Prince