Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چار سال بعد نئے فُل ٹائم امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم پاکستان پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں جن کا استقبال دفتر خارجہ اور امریکی سفارت خانہ کے حکام نے کیا ہے۔
شائع 23 مئ 2022 10:20pm
جو بائیڈن نے اکتوبر میں ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں سفیر تعینات کیا تھا۔  فوٹو — فائل
جو بائیڈن نے اکتوبر میں ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں سفیر تعینات کیا تھا۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: چار سال بعد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ملک پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت، چار سال بعد پاکستان میں فل ٹائم امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں جن کا استقبال دفتر خارجہ اور امریکی سفارت خانہ کے حکام نے کیا ہے۔

ڈونلڈ بلوم ایک سینئر سفارت کار اور مشرق وسطی کے ماہر ہیں جنہوں نے 19 مئی بروز جمعرات کو واشنگٹن میں بحیثیت سفیر حلف اٹھایا تھا جب کہ ذرائع نے بتایا کہ امریکی ناظم الامور اینجلا گزشتہ روز وطن واپس لوٹ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اکتوبر میں ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں سفیر تعینات کیا تھا۔

اسلام آباد

USA

Ambassador