ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں دو ہزار 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
کراچی: پاکستان میں سونے کے بھاؤمیں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں دو ہزار 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 41 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت دو ہزار 15 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 442 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت نمایاں اضافے کے بعد 1857 ڈالرز ہوگئی ہے۔
پاکستان
سونا
Prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.