Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی بحران: حکومت کا آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے اعلان کے دباؤ کے باوجود حکومت نے اگست 2023 تک اپنی...
شائع 23 مئ 2022 05:15pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے اعلان کے دباؤ کے باوجود حکومت نے اگست 2023 تک اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی جانب سے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کرنے کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اطلاعات کے مطابق حکومت نے کشمیر ہائی وے پر پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ میں موجودہ سیاسی صورتحال سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک ماہ تک عوامی ریلیوں کے سلسلے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو بالآخر اپنی پارٹی کے اسلام آباد تک لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ 25 مئی کو سہ پہر 3 بجے کشمیر ہائی وے پر پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی کسی بھی صورت حال میں ان "لٹیروں کی حکومت" کو قبول نہیں کرے گی۔

پاکستان

federal government

long march