Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

بینک دولت پاکستان کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 79 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے 93 پیسے پر بند ہوا ہے۔
شائع 23 مئ 2022 04:45pm
ڈالر 79 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے 93 پیسے پر بند ہوا ہے۔  فوٹو — فائل
ڈالر 79 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے 93 پیسے پر بند ہوا ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

بینک دولت پاکستان کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 79 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے 93 پیسے پر بند ہوا ہے۔

جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 200 روپے 14 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 202 روپے 25 پیسے ہے۔

State Bank Of pakistan

interbank

USDVPKR