Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

ہاکی ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلہ ایک ایک گول سے برابر

میچ کے آخری لمحات میں پاکستان کے رانا عبد الوحید نےگول اسکور کرکے مدمقابل ٹیم کو فتح سمیٹنے سے محروم کردیا۔
اپ ڈیٹ 23 مئ 2022 11:39pm
پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل ایونٹ کی میزبان انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گی۔  فوٹو — انسائڈ اسپورٹس
پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل ایونٹ کی میزبان انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ فوٹو — انسائڈ اسپورٹس

جکارتہ : ایشیا کپ ہاکی میں پاکتستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہونے والے ایشیا کپ کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر میں پینالٹی سے فائدہ اُٹھا کر بھارتی کھلاڑی کارتی سلوام گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دینے میں کامیاب ہوگئے جب کہ دوسرے اور تیسرے کواٹر میں دونوں ٹیمیں مواقع ملنے کے باوجود کوئی گول اپنے نام نہیں کرسکیں۔

چوتھے اور آخری کواٹر میں پاکستان نے بہتر کھیل پیش کیا، میچ کے آخری لمحات میں پاکستان کے رانا عبد الوحید نےگول اسکور کرکے مدمقابل ٹیم کو فتح سمیٹنے سے محروم کردیا۔

پاکستانی گول کیپر اکمل حسین کو بھارت کی جانب سے گول کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورننامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل ایونٹ کی میزبان انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان

Indonesia