Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا مارچ معیشت کی بحالی روکنے کیلئے ہے: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کامارچ معیشت کی بحالی روکنے کیلئے ہے، انہیں کامیاب نہیں...
اپ ڈیٹ 23 مئ 2022 03:46pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی جھوٹا ہے ، جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی ،عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا مارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں 126 دن غنڈہ گردی کی، پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے، عدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائیں گئیں، قبریں کھودیں گئیں، 2014 میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں، عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔

Interior Minister

Rana Sanaullah