Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل گڑبڑ شروع ہوگئی ہے: علی زیدی

سکھر: تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ اگر سندھ میں بلدیاتی انتخابات صاف شفاف نہ ہوئے تو بہت بڑی گڑ بڑ...
شائع 22 مئ 2022 04:19pm
Photo: FILE
Photo: FILE

سکھر: تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ اگر سندھ میں بلدیاتی انتخابات صاف شفاف نہ ہوئے تو بہت بڑی گڑ بڑ ہوجائے گی، آراوز سرکاری نوکر رہیں زرداری کے نوکر نہ بنیں۔

سکھر میں پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مبین جتوئی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل گڑبڑ شروع ہوگئی ہے، پولنگ ہونے سے قبل ہی سندھ حکومت گھبرا چکی ہے اور اوچھے ہتھ کنڈوں پر اتر آئی ہے ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں گندم ،چاول، گنے کی پیداوار میں اضافہ ہوا مگر امپورٹڈ حکومت کے آتے ہی معاشی حالات خراب ہوئے ہیں، جب بھی مسلم لیگ کی حکومت آتی ہے سندھ میں پانی کا مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ پورے سندھ میں لوڈشیڈنگ کے باعث تباہی مچی ہوئی ہے لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے خلاف ہونے والے سارے گھن چکرکا ماسٹر مائینڈ آصف زرداری ہے شہباز شریف میں اتنی عقل نہیں ہے زرداری پیچھے سے گیم کررہا ہے۔

Ali Zaidi

sindh