Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیریں مزاری کی گرفتاری: پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینئر رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ہفتہ کو ملک بھر میں...
شائع 21 مئ 2022 05:14pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینئر رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ہفتہ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا۔

اس بات کااعلان پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کیا۔

ایک ویڈیو پیغام میں، پی ٹی آئی رہنما نے پنجاب پولیس کے ایکٹ کی مذمت کی اور پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں۔

پی ٹی آئی پنجاب چیپٹر کے صدر شفقت محمود نے بھی ڈاکٹر شیریں مزاری کے “غیر قانونی اور وحشیانہ اغوا” کی مذمت کی اور رات 8 بجے لاہور کے ریچ لبرٹی راؤنڈ اباؤٹ پر احتجاج کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب اور اسلام آباد پولیس نے ہفتہ کو مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

پاکستان

shireen mazari