Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

مریم نواز کیخلاف نامناسب جملے کہنے پر عمران خان شدید تنقید کی زد میں آگئے

عمران خان کا ملتان جلسے کے دوران مریم نواز کے خلاف نامناسب جملے کہنا مہنگا پڑگیا، جس بعد تمام سیاسی وسماجی رہنما برس پڑے
شائع 21 مئ 2022 01:20pm
عمران خان کی ملتان میں جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز پر تنقید ـــ فوٹو فائل
عمران خان کی ملتان میں جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز پر تنقید ـــ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے متعلق نامناسب جملے کہنے پرعمران خان سایسی رہنماؤں کی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کو کہا تھا کہ "مریم نواز نے کل کہیں تقریر کرتے ہوئے کئی دفعہ اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو، تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے، جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو"۔

دریں اثنا چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے اس بیان پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ "بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں" ۔

ویمن ایکشن فورم لاہور نے عمران خان کے خواتین کے متعلق نامناسب تبصرے پر فوری معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام پاکستانی خواتین اور مردوں سے شرمناک ریمارکس کے خلاف احتجاج کرنے کا کہہ دیا۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ کہ جن گھروں میں مائیں، بہنیں ہوں، وہ ایسی زبان استعمال نہیں کیا کرتے، خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جاؤ۔

فوتو فائل
فوتو فائل

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ "ریاست مدینہ اور امر بالمعروف کے دعویدار بتائیں کہ کیا ریاست مدینہ میں خواتین سے متعلق ایسی زبان استعمال کی جاتی تھی؟ "

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی تقریر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا

وفاقى وزيرشیری رحمان کی عمران خان کےبیان کی مذمت کرتےع ہوئے کہا کہ عمران خان کےالفاظ سن کرسرشرم سےجھک گیا،عمران خان نےسیاست میں گالم گلوچ کوپروان چھڑایا، کارکنان بدتہذیبی توقائدین انہیں روکتے ہیں۔

فوٹو فائل
فوٹو فائل

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید گجر نے کہا کہ عمران نیازی آج جنوبی پنجاب میں کس منہ سے گیا ہے؟

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

imran khan

PPP

Asif Zardari