Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جن گھروں میں مائیں، بہنیں ہوں وہ ایسی زبان استعمال نہیں کرتے: آصف زرداری

آصف زرداری نے مزید کہا کہ مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، یہ ہی پیغام بی بی شہید محترمہ بینظیر بھٹو چھوڑ کر گئی ہیں۔
شائع 21 مئ 2022 12:06am
خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جاؤ۔۔  فوٹو — فائل
خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جاؤ۔۔ فوٹو — فائل

سابق صدر مملکت اورچیئرمین پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرئنزآصف علی زرداری نے عمران خان کی جانب سے مریم نواز سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جن گھروں میں مائیں، بہنیں ہوں وہ ایسی زبان استعمال نہیں کیا کرتے، خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جاؤ۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، یہ ہی پیغام بی بی شہید محترمہ بینظیر بھٹو چھوڑ کر گئی ہیں۔ کوئی چیف جسٹس کو پرسنل ابزرویشن کا خط لکھے اور اس بات پر نوٹس لیں۔

خیال رہے کہ عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کو کہا تھا کہ مریم نواز نے کل کہیں تقریر کرتے ہوئے کئی دفعہ اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو، تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔

imran khan

ٹویٹر

Asif Zardari

PTI jalsa