Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ایک ہفتے کے دوران کتنی مہنگائی ہوئی؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 33 اشیائے ضروریہ مہنگی اور چار کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 14 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
شائع 20 مئ 2022 11:04pm
ایک ہفتےمیں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔  فوٹو — فائل
ایک ہفتےمیں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 33 اشیائے ضروریہ مہنگی اور چار کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں زندہ مرغی 28 روپے 26 پیسے فی کلو، مٹن 6 روپے 67 پیسے اور بیف 5 روپے 84 پیسے فی کلو جب کہ انڈے 6 روپے 28 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔

دال مسور 14 روپے 88 پیسے فی کلو، دال چنا 6 روپے 54 روپے، دال ماش 5 روپے 18 پیسے اور دال مونگ 1 روپے 63 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جب کہ باسمتی چاول کی قیمت میں بھی 3 روپے 27 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 54 روپے 62 پیسے مہنگا ہوکر ایک ہزار 425 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ مہنگی ہونے والی اشیائے ضروریہ کی فہرست میں دہی، دودھ، چینی، گھی، چائے اور لہسن بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ کیلے 3 روپے 58 پیسے فی درجن سستے ہوئے، حالیہ ہفتے میں ٹماٹر، آلو اور گڑُ کی قیمت میں بھی کم ہوئی جب کہ ایک ہفتےمیں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

report

Inflation