Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کم ظرفی کے اظہار سے ملک و قوم کیخلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے، وزیراعظم کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

وزیر اعظم نے کہا کہ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سےماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت و تکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔
شائع 20 مئ 2022 10:22pm
عمران خان قوم بنانے نکلے تھے جنہوں قوم کو ہی بگاڑ دیا ہے۔  فوٹو — فائل
عمران خان قوم بنانے نکلے تھے جنہوں قوم کو ہی بگاڑ دیا ہے۔ فوٹو — فائل

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان قوم بنانے نکلے تھے جنہوں قوم کو ہی بگاڑ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملتان میں جلسے سے کیئے گئے خطاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بد تہذیبی کے پاتال میں جا گرا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان قوم بنانے نکلے تھے جنہوں قوم کو ہی بگاڑ دیا ہے، کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سےماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت و تکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین مذمت کریں۔

دوسری جانب ایک بیان میں وزیر داخلہ نے بھی سابق وزیراعظم کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی مریم نواز کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی بیٹیوں کی توہین کر رہا ہے، عمران خان گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عوام کو تباہ کرنے والے نے اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے، عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے اور اگر ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا۔

imran khan

ٹویٹر

PTI jalsa

PM Shehbaz Sharif