Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد پنجاب حکومت بر قرار رہے گی: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر نے کہا کہ نااہلی عمران خان کی بنتی ہے، 25 لوگوں کے ڈی سیٹ ہونے سے پنجاب حکومت کو فرق نہیں پڑے گا، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کی تعداد پوری ہے۔
شائع 20 مئ 2022 05:27pm
فارن فنڈنگ کیس میں پوری جماعت پر پابندی لگنی چاہیے۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
فارن فنڈنگ کیس میں پوری جماعت پر پابندی لگنی چاہیے۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلے بعد پنجاب میں (ن) لیگ و اتحادیوں کی حکومت بر قرار رہے گی۔

دارالحکومت میں وفاقی وزیر خرم دستگیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل تک چیف الیکشن کمشنر سے اتعفیٰ مانگنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج اسی الیکشن کمیشن کی تعریفوں کے پُل باندھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہلی عمران خان کی بنتی ہے، 25 لوگوں کے ڈی سیٹ ہونے سے پنجاب حکومت کو فرق نہیں پڑے گا، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کی تعداد پوری ہے، منحرفین کو پارٹی کی جانب سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی تھیں تاہم وہ فیصلےکوچیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن کےپاس172، ہمارے پاس 177 ارکان ہیں، لوگ الیکشن کمیشن کےباہر شادیانے بجا رہے تھے، تمام اراکین نے دن کی روشنی میں ووٹ دیا تھا، خوشیاں منانے والوں کوآج ماتم کرنا چاہیے کیونکہ تحریک انصاف 25 لوگوں سے محروم ہوگئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ کس کے دباؤ پر نہیں ہورہا؟ الیکشن کمیشن سے ہمارا بھی ایک مطالبہ ہے کہ اس کیس کا فیصلہ بھی ہونا چاہیے، عمران خان نے غیرقانونی طور پر باہر سے پیسہ منگوایا، فارن فنڈنگ کیس میں پوری جماعت پر پابندی لگنی چاہیے۔

ECP

اسلام آباد

foreign funding case