Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا شیر سے پنجاب چھیننے کاخواب چکنا چور ہوگا، مریم نواز

مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پنجابیوں کو اپنے صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے۔
شائع 20 مئ 2022 04:13pm
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہوگی ـــ فیس بک فوٹو
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہوگی ـــ فیس بک فوٹو

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے، شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا.

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پنجابیوں کو اپنے صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے۔

ان کا کہناتھا کہ حساب وہ انتخابات میں چکتا کر دیں گے، الیکشن کمیشن کو گالیاں دینے والے عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہوگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

تاہم فیصلے میں کہا کہ منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔

Maryam Nawaz

Election Commission

punjab assembly