Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔
اپ ڈیٹ 20 مئ 2022 03:55pm

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس منظور کر لیا گیا اور یوں پی ٹی آئی کے منحرف ہونے والے 25 ارکان پنجاب اسمبلی ڈی سیٹ ہو گئے۔

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا تھا ، الیکشن کمیشن نے 6 مئی کو درخواست پر پہلی سماعت کی اور ریفرنس پر8 سماعتیں ہوئیں جبکہ الیکشن کمیشن نے17 مئی کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے کون کون سے منحرف اراکین ڈی سیٹ ہوئے؟

پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی فہرست بھی سامنے آ گئی۔

تحریک انصاف کے جو اراکین پنجاب اسمبلی ڈی سیٹ ہوئے ان میں راجہ صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، علیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار وڑائچ، نزید احمد خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد، اعجاز مسیح، سبتین رضا، محسن عطا ءخان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات بھی ڈی سیٹ ہوگئے۔

ECP

اسلام آباد

Sikandar Sultan Raja

cheif election commisioner