Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

دبئی سے پاکستان میں کاروبار کیسے چلائیں؟

ایک جوڑے نے یہ کام کامیابی سے کیا ہے، سلمان ستار نامی پاکستانی اور ان کی اہلیہ مینا سلمان دبئی میں رہتے ہیں
شائع 20 مئ 2022 11:29am
مینا نے کہاکہ پاکستان میں ای کامرس کی صنعت کو تیزی سے دیکھا تھا

دبئی: پاکستان میں کاروبار چلانا آسان نہیں ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ دبئی کی سیر کا انتخاب کر رہے ہیں، چاہے وہ پاکستان میں ہی رہتے ہوں۔

آج نیوز کے مطابق ایک جوڑے نے یہ کام کامیابی سے کیا ہے، سلمان ستار نامی پاکستانی اور ان کی اہلیہ مینا سلمان دبئی میں رہتے ہیں لیکن پاکستان میں ایک کامیاب ای کامرس کاروبار چلاتے ہیں۔

ان کا Bagallery کے نام سے ایک ای کامرس پورٹل ہے، جو ہر قسم کے فیشن اور گھریلو مصنوعات سے متعلق ہے۔

تاہم جوڑے نے کالج میں ملاقات کی تھی جبکہ اپنے کاروبار کو پاکستان لانے کے ارادے کے بغیر کاروبار شروع کیا، ان کا مقصد صرف متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطیٰ کے صارفین کو خدمات فراہم کرنا تھا۔

مینا کا کہنا ہے کہ "جب ہم نے کاروبار شروع کیا، تو ابتدائی خیال کاروبار کو پاکستان لے جانے کا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے پاکستان میں ای کامرس کی صنعت کو تیزی سے دیکھا، تو ہم نے آہستہ آہستہ اپنی توجہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان کی طرف منتقل کر دی۔

یہاں وہ اسباق ہیں جو کوئی ان کی غیر روایتی تبدیلی سے سیکھ سکتا ہے:

ایک ایسی ٹیم کی خدمات حاصل کریں، جس پر آپ بھروسہ کرسکیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ جس شہر میں آپ کاروبار شروع کرتے ہیں، وہاں رسائی باآسانی ہو۔

کامیاب کاروباری ماڈلز کو دیکھیں اور ان کی تقلید کریں۔

حالات بدلتے رہنے کے ساتھ سیکھنے اور ترقی کرنے کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں۔

dubai