Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراضات ختم، لارجر بینچ تشکیل دینے کی ہدایت

عدالت نے گورنر کے عہدے سے برطرفی کی درخواست پر لارجر بینچ تشکلا دینے کی ہدایت کردی۔
اپ ڈیٹ 20 مئ 2022 01:08pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراضات ختم کردیئے جبکہ عدالت نے گورنر کے عہدے سے برطرفی کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنرکے عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست پر سماعت کی، عمرسرفراز چیمہ اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

بابراعوان نے مؤقف اپنایاکہ درخواست میں 2 اعتراضات ہیں؟ واٹس ایپ کاپی اور دائرہ اختیارپراعتراض اٹھایا گیا ہے ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تووفاقی حکومت کا جاری کردہ نوٹیفکیشن ہے، جب آپ وزیر قانون تھے اس وقت صدر کے اختیارات طے ہوگئے تھے۔

وکیل نے کہا کہ صدر کے اختیارات اورآرٹیکل 101 کو بالکل نہیں چھیڑا گیا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ ڈیموکریٹک فارم آف گورنمنٹ ہے، صدارتی طرز حکومت نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے تمام غیرآئینی اقدامات کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی۔

عدالت نے عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراضات ختم کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کردی اور کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔

IHC

اسلام آباد

Chief Justice Athar Minallah

umer sarfaraz cheema