Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نیوزی لینڈ نے اچانک دورہ پاکستان ختم کرنے پر پی سی بی کو ہرجانہ ادا کردیا

ہرجانے کی رقم کئی ملین ڈالر ہے، کیوی ٹیم گزشتہ سال ستمبرمںس سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کردورہ چھوڑ کرچلی گئی تھی۔
شائع 20 مئ 2022 09:10am

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال اچانک دورہ پاکستان ختم کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ہرجانہ ادا کردیا۔

ذرائع کے مطابق ہرجانے کی رقم کئی ملین ڈالر ہے، کیوی ٹیم گزشتہ سال ستمبر میں سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کردورہ چھوڑ کرچلی گئی تھی۔

رمیز راجہ کے احتجاج پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نقصان کا ازالہ کیا، زرِ تلافی ہوٹل بکنگ، سیکیورٹی، مارکیٹنگ ، براڈ کاسٹ اور دیگرمد میں ادا کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ نےآئندہ سال مئی میں 5 ون ڈے اور5 ٹی 20 کھلنے پرآمادگی ظاہرکی ہے جو پی سی بی کا مالی نقصان پورا کرنے کی کڑی ہے۔

PCB

Auckland

New Zealand Cricket Board