Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی ایشیا خطے کے امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکاحل نا گزیر ہے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو انسانی بحران کا مسئلہ درپیش ہے، تاریخ میں بھوک اور جنگ کے بھیانک اثرات رہے ہیں، دنیا میں خوشحالی آئی ہے تاہم تنازعات اور غربت پر قابو پانا لازم ہے۔
شائع 19 مئ 2022 11:57pm
غذائی تحفظ کے حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔  فوٹو — پاکستان ٹیلی ویژن/ اسکرین گریب
غذائی تحفظ کے حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ فوٹو — پاکستان ٹیلی ویژن/ اسکرین گریب

نیو یارک: وزیر خارجہ بلالول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم جاری ہیں جس کے منصفانہ حل کی ضرورت ہے۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام امن و استحکام کے مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور غذائی قلت جیسے مسائل کاسامنا ہے، عالمی سطح پر ایک چیلنج ختم ہوتے ہی دوسرا سر اٹھا لیتا ہے، کورونا، معاشی حالات اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے اثرات نے عالمی ترقی کومتاثر کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان عالمی غذائی عدم تحفظ پر بر وقت بحث کا خیر مقدم کرتا ہے، غذائی تحفظ کے حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، 30سالوں میں پہلی بارغربت اور بھوک میں اضافہ ہواہے،اقوام متحدہ غذائی تحفظ و دیگر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کردار ادا کر سکتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو انسانی بحران کا مسئلہ درپیش ہے، تاریخ میں بھوک اور جنگ کے بھیانک اثرات رہے ہیں، دنیا میں خوشحالی آئی ہے تاہم تنازعات اور غربت پر قابو پانا لازم ہے، 30سالوں میں پہلی بارغربت اوربھوک میں اضافہ ہواہے،

انہوں مزید کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم جاری ہیں، تنازع کے منصفانہ حل کی ضرورت ہے، جنوبی ایشیا خطے کے امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے۔

United Nations

New York

USA

FM Bilawal