Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

موسمياتی تبدیلی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے: شیری رحمان

شیری رحمان نے کہا کہ اسلام آباد کو حسن بخشنے میں جنگلات کا کردار ہے جن کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے، مارگلہ پہاڑیوں پر کوئی بھی اگ لگانے کا جرم کرےگا تو اسے کڑی سزا ملےگی۔
اپ ڈیٹ 20 مئ 2022 12:04am
احولیات کا خیال رکھیں گے تو قدرت انسان کا خیال رکھےگی۔  فوٹو — پی ٹی وی/ اسکرین گریب
احولیات کا خیال رکھیں گے تو قدرت انسان کا خیال رکھےگی۔ فوٹو — پی ٹی وی/ اسکرین گریب

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ موسمياتى تبدیلی کے اثرات پر قابو پانا پورے معاشرے کی ذمہدارى ہے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موسمياتى تبدیلی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، اس کے اثرات پر قابو پانا پورے معاشرے کی ذمہدارى ہے، ماحولیات کا خیال رکھیں گے تو قدرت انسان کا خیال رکھےگی۔ ٹک ٹاکر نے آگ لگانے کو ایک تفریح کے طور پرلیا دونوں آگ اسلام آباد میں نہیں بلکہ خیبرپختونخوا میں بھی لگیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو حسن بخشنے میں جنگلات کا کردار ہے جن کی حفاظت کرنا فرض ہمارا ہے،دارالحکومت کی مارگلہ پہاڑیوں پر کوئی بھی اگ لگانے کا جرم کرےگا تو اسے کڑی سزا ملےگی۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کل دو بجے موسمياتى تبدیلی کی ٹاسک فورس کا دوبارہ اجلاس ہے، ہیٹ ویو ابھی جاری رہے گی، اس کے اثرات گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں پڑ رہے ہیں جس کے باعث گلگت میں جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ہے۔

climate change

اسلام آباد

Sherry Rehman