Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابقہ حکومت اپنے ہی اقدامات پر سوال اُٹھا رہی ہے: مصدق ملک

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ شعبے میں گردشی قرضہ 460 ارب تک پہنچ چکا ہے جب کہ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کی مرمت کے باعث لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
اپ ڈیٹ 19 مئ 2022 07:40pm
توانائی کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہےہیں۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
توانائی کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہےہیں۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیر مملکت اور سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے وزرا اپنے ہی اقدامات پرسوال اٹھا رہے ہیں۔

دارالحکومت میں وفاقی وزیر خرم دستگیر کے ہمراہ پریسکانفررنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 2013 میں شہری علاقوں میں 12 اور دیہی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن مسلم لیگ (ن) نے 2018 میں 11 ہزار میگاواٹ کا اضافہ کرکے لوڈشیڈنگ ختم کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ متوقع گرمی کے پیش نظر توانائی کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہےہیں، شعبے میں گردشی قرضہ 460 ارب تک پہنچ چکا ہے جب کہ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کی مرمت کے باعث لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

اسلام آباد

press confrence

Musadik Malik

energy crisis