Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل کی درخواست عدم پیروی پر خارج

دعا زہرا کی مرضی کے بغیر میڈیکل کروانے کا حکم نہیں دیا جاسکتا، کسی بھی لڑکی کے میڈیکل کا حکم اس کی اجازت کے بعد ہی دیا جا سکتا ہے، عدالت
شائع 19 مئ 2022 03:31pm

لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے دائر میڈیکل کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے دعا زہرا کے میڈیکل کیلئے کراچی کے تفتیشی افسر کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ دعا زہرا کی مرضی کے بغیر میڈیکل کروانے کا حکم نہیں دیا جاسکتا، کسی بھی لڑکی کے میڈیکل کا حکم اس کی اجازت کے بعد ہی دیا جا سکتا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے ریمارکس دیئے کہ دعا زہرا کمرہ عدالت میں موجود نہیں۔

تفتیشی افسر نے درخواست مناسب جواز کے بغیر دائر کی اس لئے خارج کی جاتی ہے۔

عدالت نے کیس کو 3 بار انتظار میں رکھ کر خارج کرتے ہوئے کہا کہ باربار کیس کی آواز دینے کے باوجود کوئی پیش نہیں ہوا۔

lahore

dua zehra