Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ڈیڑھ ماہ سے پنجاب میں کوئی گورنر موجود نہیں، حمزہ شہباز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ صدر کو گورنر کیلئے نام بجھوائے، ڈیڑھ ماہ...
اپ ڈیٹ 19 مئ 2022 12:46pm

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ صدر کو گورنر کیلئے نام بجھوائے، ڈیڑھ ماہ سے پنجاب میں کوئی گورنرموجود نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اسپیکرپرویزالہیٰ نے پولیس سے اسمبلی پر حملہ کرایا، گورنرکی غیرموجودگی میں اسپیکرقائم مقام گورنربنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے تاحال قائم مقام گورنرکا منصب نہیں سنبھالا، قائم مقام گورنرنے تاحال عہدے کا حلف نہیں اٹھایا، ڈیڑھ ماہ سے پنجاب میں کوئی کابینہ نہیں ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ خاردارتاریں عبورکر کےعوام کے مسائل حل کروں گا، گندم کی قلت کے باوجود برآمد کردی گئی، گندم کا بحران پیدا ہونے پرمہنگی گندم درآمد کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان 4 سال تک عوام سے کھلواڑ کرتے رہے، یہ سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلارہے ہیں، یہ اداروں پرحملےکرکے بدنام کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا خودکشی کرلوں گا، قرضہ نہیں لوں گا، تاخیر کی وجہ سے سخت شرائط پرمہنگا قرضہ لیا گیا، آج یہ کس منہ سے انقلاب کا نعرہ لگارہے ہیں۔

punjab assembly

Hamza Shehbaz