Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کا ایف آئی اے، نیب اور اے این ایف پر دباؤ ڈالنا شرمناک ہے، شیخ رشید

سپریم کورٹ کا سوموٹو لینا ایک تاریخی سنہرا فیصلہ ہے، سابق وزیرداخلہ
شائع 19 مئ 2022 11:15am

اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ایف آئی اے، نیب اور اے این ایف پر دباؤ ڈالنا شرمناک ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت اپنے کیسز کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے، نیب اور اے این ایف پر دباؤ ڈال رہی ہے جو شرمناک اور افسوسناک ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا سوموٹو لینا ایک تاریخی سنہرا فیصلہ ہے، اب اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آجاتی ہے تاکہ بیورو کریسی دیانت دارانہ اورایمان دارانہ فصلے کرسکے۔

NAB

Sheikh Rasheed

FIA

اسلام آباد

ANF

AML