Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

یہ معاملہ پنجاب کا ہے اس عدالت کا دائرہ کار نہیں بنتا، درخواست میں بنائے 2 فریقین کیخلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ
اپ ڈیٹ 19 مئ 2022 11:37am

** اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔**

ڈائری برانچ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پنجاب کا ہے اس عدالت کا دائرہ کار نہیں بنتا، درخواست میں بنائے 2 فریقین کیخلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

قبل ازیں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

عمرسرفراز چیمہ نے بابراعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ کوعہدے سے ہٹانا غیرقانونی ہے لہذا عدالت فیصلے کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ عہدے پر بحال کرے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئین کےمطابق گورنرصوبے میں وفاق کا نمائندہ ہے، گورنر پنجاب ایگزیکٹو کا حصہ نہیں ہوتا اورصدر کی خوشنودی پر گورنر عہدے پر قائم رہ سکتا ہے۔

درخواست میں کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کو بلااختیاراورماورائےآئین قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر کے اختیارات کو رولزکے تحت ختم نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم نے اپنے بیٹے کے فائدے کےلئو غیرقانونی طور پر ہٹایا، پنجاب میں آئینی بحران پیدا کر دیا گیا ہے، کابینہ ڈویژن سے نوٹیفکیشن جاری کرانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

IHC

اسلام آباد

Chellange

umer sarfaraz cheema