Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں موسم آج بھی گرم، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں موسم آج بھی گرم ہے، درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی مںر سورج آج بھی آگ...
اپ ڈیٹ 19 مئ 2022 11:42am

کراچی: شہر قائد میں موسم آج بھی گرم ہے، درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے، صبح سے ہی تزک دھوپ کی تپش کے باعث گرمی اثر دکھانے لگی ہے، پارہ جیسے جیسے بڑھ رہا ہے گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

گرمی کی لہر نے شہریوں نڈھال کردیا ہے سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب ڈسٹرک ویسٹ منگھوپیر میں ریلیف کیمپ لگایا گیا ہے جس میں شہریوں کو او آر ایس، ٹھنڈا پانی اور دیگر مشروبات فراہم کئے جا رہے ہں ۔

تیز دھوپ اور گرم موسم میں روز مرہ کے امور انجام دینے کیلئے گھر باہر نکلے شہری بے حال ہیں، کہتے حکومت اس طرح کے مزید انتظات کرے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر 25 مئی تک جاری رہے گی، کم سے کم درجہ حرارت 27 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

karachi

Met Office

Hot Weather

Heatwave