Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان عوام کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے، بلاول بھٹو زرداری

افغانستان میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے، ہم چاہتے بین الاقوامی برادری افغانستان کی مالی مدد کرے، افغانستان کی ترقی کا پاکستان پر براہ راست اثر پڑے گا، وزیرخارجہ
اپ ڈیٹ 19 مئ 2022 10:21am

نیویارک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغان عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، افغان عوام کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کی فوڈ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، افغان عوام کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے، افغان صورتحال کا براہ راست پاکستان پر اثر ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان کو تحفظ خوراک اور توانائی کے چلنجز کا سامنا ہے، عالمی سطح پر تحفظ خوراک یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں درکار ہیں، پاکستان نے افغانستان اور یوکرین کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی۔

دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈکٹیٹرز کی وجہ سے انتہا پسندی کا ناسور پیدا ہوا، ہمیں اسلام کا امن کا پیغام دینا ہے، ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ اور جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے، ہم چاہتے بین الاقوامی برادری افغانستان کی مالی مدد کرے، افغانستان کی ترقی کا پاکستان پر براہ راست اثر پڑے گا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پاکستان نے نہںج ،امریکا نے طالبان سے براہ راست بات کی۔

foreign minister

پاکستان

United Nations

New York

Bilawal Bhutto Zardari